لوک سبھا میںپارلیمانی سیکورٹی میںشگاف ڈالنے پر آج عام آدمی پارٹی کے
رکن بھگونت مان کو سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کر دیا گیا ۔ اس
سلسلے کی تحریک اسپیکر سمترا مہاجن کی طرف سے تشکیل کردہ 9 رکنی کمیٹی کی
سربراہ کرتی سمیا نے پیش کی تھی۔ دو مرتبہ کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے جیسے ہی شروع ہوئی
اپوزیشن کے ارکان پر شور انداز میں ایوان کے وسط میں آ گئے۔ شور شرابہ کے
درمیان ہی اسپیکر نے ایوان کے رکن بھگوت مان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے کا
ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے پیدا صورتحال پر قائم کمیٹی کی رپورٹ
سمیت تمام ضروری کاغذات ایوان میں پیش کرنے کی
اجازت دی تھی۔
بعد ازاں زبردست ہنگامے کے درمیان مسز مہاجن نے وقفہ صفرکی کارروائی شروع
کرنے کی اعلان کیا لیکن اسی درمیان حکمراں بینچ کے بھی کئی ارکان اپنی
نشستوں سے اٹھ گئے اور اپوزیشن کی طرف رُخ کر کے زور زور سے بولنے لگے۔ اپوزیشن ارکان نے بھی جواباً بهانےباجي بند کرو، بحث سے بھاگنا بند کرو،
آپ کی غلطی پکڑی گئی جیسے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔حکمراں بینچ اور
اپوزیشن کے ارکان کے شور شرابہ کی وجہ ایوان میں کچھ نہیں سنائی دے رہا تھا
جس کی وجہ سے مسز مہاجن نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی.
پیر اور منگل کو تعطیل ہے اس لئے ایوان کی کارروائی اب بدھ کی صبح 11 بجے
شروع ہوگی۔